خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ اچانک کپکپاہٹ اور ہلچل محسوس کرنے لگے۔
مالاکنڈ، دیر اور چترال سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ محسوس کیے گئے۔ دیگر علاقے بھی محفوظ نہ رہے۔
زلزلے کے جھٹکے خیبر، لنڈی کوتل اور مضافاتی علاقوں تک محسوس ہوئے۔ شہریوں نے گھروں اور دکانوں سے باہر نکلنا شروع کر دیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکٹر تھی اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز ہندوکش افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












